آئینی عدالت کا قیام اختیارات کی علیحدگی اور عدلیہ کی آزادی کے تصور کیخلاف نہیں ۔ پاکستان میں آئینی عدالت کے قیام کیلئے اسکے کامیاب نفاذ اور طویل مدتی اثر کو یقینی بنانے کیلئے ایک واضح اور تزویراتی روڈ میپ درکار ہے ۔ ایک مخصوص آئینی عدالت کے قیام کے کئی فائدے ہو سکتے ہیں۔ پاکستانی نظام انصاف کے ہر مرحلے پر بے اندازہ مقدمات کئی دہائیوں سے زیر التوا ہیں۔ آئینی عدالت کی کامیابی بہترین نفاذ ، دائرہ اختیار کی وضاحت، آزادی، کارکردگی اور غیر جانبداری کو یقینی بنانے پر منحصر ہوگی۔
دنیا بھر کی آئینی عدالتوں کے تجربات سے اخذ کیا گیا یہ بہترین طرز عمل عدالت کو آئین کے تحفظ، حقوق کے تحفظ اور حکومت کی شاخوں کے درمیان تنازعات کی ثالثی میں مؤثر طریقے سے کام کرنے میں مدد کریگا۔ متنوع قانونی نظاموں والے ممالک میں آئینی عدالتوں کی کامیابیوں سے سیکھ کر پاکستان ایک ایسی عدالت تیار کر سکتا ہے جو اس کی جمہوریت کو مضبوط کرے، قانون کی حکمرانی کو برقرار رکھے اور آئینی حکمرانی کو یقینی بنائے۔ عدالت آئینی بحرانوں کو حل کرنے، بنیادی حقوق کے تحفظ اور آئین کی پاسداری کے کلچر کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
https://jang.com.pk/news/1395714
View Summary